3 مارچ، 2016، 7:35 AM

بھارت میں جاسوسی کے الزام میں آٹھ سابق فوجی افسران گرفتار

بھارت میں جاسوسی کے الزام میں آٹھ سابق فوجی افسران گرفتار

بھارتی پولیس نے آٹھ سابق فوجی افسران کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی پولیس نے آٹھ سابق فوجی افسران کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔بھارت کی راجیہ سبھا کو مہیا کی گئی معلومات کے مطابق پولیس نے پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے کہنے پر گذشتہ تین برسوں سے مبینہ جاسوسی میں ملوث آٹھ سابق فوجی افسران کو گرفتار کیا ۔وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی پارتھی بھائی چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان سابق فوجی افسران سے پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے فرضی ناموں سے ملازمت، اسکالرشپ اور مالی ادائیگیاں کرنے کے بہانے رابطہ کیا۔
ہری بھائی پارتھی بھائی چوہدری نے الزام لگایا کہ پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے سابق فوجی افسران کو حاضر سروس فوجی اہلکاروں سے ان کے تعلقات کے بنا پر معلومات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپنے کا طریقہ کار اپنایا۔

News ID 1862253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha